سندھ میں پولیس اور رینجرز کو فری ہینڈ دیا ہوا ہے، شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی سندھ نے پولیس اور رینجرز کو فری ہینڈ دیدیا ہے، قاتلوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائیگی، ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم کے خلاف ریاستی آپریشن تو دوسری جانب قاتلوں کو ٹارگٹ کلنگ کا لائسنس دے دیا گیا ہے۔

سندھ اسمبلی کے باہر ذرائع سے گفتگو میں وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہاکہ ہم یہ نہیں کہتے کہ سندھ میں دہشت گردی کا ذمہ دار پنجاب ہے لیکن پنجاب حکومت اپنے بارڈرز پر سیکیورٹی مضبوط بنائے تاکہ سندھ میں اسلحے کی آمد روکی جا سکے۔

سندھ اسمبلی میں ا یم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ارباب اقتدار تحقیقات کرائیں کہ ریاستی اداروں پر قائم ہمارے اعتماد کو متزلزل کرنے کی سازش کون کر رہا ہے۔ ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی سردار احمد نے قیام امن، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی پالیسی تشکیل دینے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔