سندھی کو پرائمری سے نصاب مین شامل کیا جائے، نثار کھوڑو

Nisar Ahmed Khuhro

Nisar Ahmed Khuhro

سینئر صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے تمام پرائیوٹ اسکولز کو ہدایت کی ہے کہ سندھی مضمون کو پرائمری سے اپنے نصاب میں شامل کریں۔ جو اسکول ایسا نہیں کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے تمام پرائیوٹ اسکولوں کو ہدایت کی ہیکہ سندھی مضمون کو پرائمری سے نصاب میں شامل کیا جائے ان کا کہنا ہے کہ جن اسکولوں میں سندھی پرائمری سے نہیں پڑھائی جائے گی ان اسکولز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام پرائیوٹ اسکولز سندھ حکومت کی بنائی گئی پالیسی اور قوانین کے پابند ہیں۔ نثار کھوڑو نے طالب علموں سے بلڈنگ کی مد میں پیسے لینے کا بھی سختی سے نوٹس لیا اور کہا کہ ان اسکولوں کے خلاف بھی کارروئی کی جائے گی بلڈنگ کے لئے طالب علموں سے پیسے لیتے ہیں.