سندھ بھر میں 24 گھنٹے کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند کردیئے گئے

CNG Station

CNG Station

کراچی(جیوڈیسک) سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح 8 بجے سے فلنگ اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیا جائے گا،جو دوبارہ سے کل صبح 8 بجے کھلیں گے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8 بجے سے بند ہوجائینگے۔

رواں ہفتے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنیں منگل اورجمعے کو بند رہیں گے، سی این جی ایسوسیشن کے مطابق منگل کی صبح 8 بجے سے بدھ کی صبح 8 بجے تک سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنیں بند رہیں گے ، سی این جی ایسوسیشن کے مطابق رواں ہفتے جمعے کے روز بھی سی این جی اسٹیشنیں صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کے لیے بند رہیں گی۔