سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز آج کھلے رہیں گے

CNG Stations

CNG Stations

کراچی(جیوڈیسک)کراچی سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے آج سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گہا ہے کہ گیس کی فراہمی میں بہتری آنے کے بعد سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی کا سابقہ شیڈول منسوخ کردیا گیا ہے۔

اور آج سی این جی اسٹیشن بند رہنے کے بجائے کھلے رکھے جائیں گے۔ تاہم منگل کے رور صبح 8 بجے جمعرات کو صبح 8 بجے تک سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 24 گھنٹوں کے لئے ملتوی رہے گی۔