سنگاپور، آندرے آگاسی نے مداحوں کے ہمراہ ٹینس کھیلی

Andre Agassi

Andre Agassi

سنگا پور (جیوڈیسک) سابق امریکی ٹینس اسٹار آندرے آگاسی نے سنگاپور میں مداحوں کے ہمراہ ٹینس کھیلی۔

اس چیریٹی ایونٹ میں انکا ساتھ موجودہ ٹینس کھلاڑیوں نےبھی دیا، یہ کسی گرینڈ سلیم ایونٹ کا منظر نہیں بلکہ یہ سنگاپور میں ہونے والا فنڈ ریزنگ ایونٹ ہےجسے گائل موفیلز، اینا ایوانووچ اور آندرے اگاسی کی موجودگی نے چار چاند لگا دئیے۔

سابق اور موجودہ ٹینس اسٹارز کی موجودگی میں مداحوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہاکسی نے اپنے ہیروکے ہمراہ ٹینس کھیلی، تو کسی نے ہاتھ ملا یا اور آٹو گراف لیا۔

اس موقع پر سابق عالمی نمبر ایک آندرے اگاسی نے کہا کہ اے ٹی پی ٹور نے دنیا بھر میں کئی فلاحی کاموں کا بیڑہ اٹھایا ہے جس پر انہیں فخر ہے۔