کمار سنگاکارا نے ون ڈے میچوں میں 13 ہزار رنز بنا لئے

Kumar Sangakkara

Kumar Sangakkara

ہمبنٹوٹا (جیوڈیسک) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمار سنگاکارا نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں اپنے 13 ہزار رنز مکمل کر لئے۔

کمار سنگاکارا ون ڈے کرکٹ میں 13 ہزار سے زائد رنز بنانے والے جے سوریا کے بعد دوسرے سری لنکن کھلاڑی جبکہ دنیا کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

سنگاکارا نے یہ کارنامہ کیریئر کے 363 ویں میچ میں 19 سنچریوں اور 85 نصف سنچریوں کی بدولت انجام دیا۔

بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر 463 میچوں میں 18 ہزار 4 سو 26 رنز بنا کر پہلے، آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ 375 میچ کھیل کر 13 ہزار 7 سو 4 رنز بنا کر دوسرے اور سری لنکا کے سنتھ جے سوریا 445 میچوں میں 13 ہزار 4 سو 30 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

سری لنکا کے جے وردھنے پانچویں اور پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق 378 میچ کھیل کر 11 ہزار 7 سو 39 رنز بنا کر چھٹے نمبر پر ہیں۔