دھرنے کی وجہ سے کام نہیں روک سکتے، ایاز صادق

Ayaz Sadiq

Ayaz Sadiq

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان استعفوں کی تصدیق کیلئے اکٹھے اینا چاہیں تو آ سکتے ہیں۔ دھرنوں کی وجہ سے اپنا کام نہیں روک سکتے۔

پاکستان کو ایک سال کیلئے کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن کی صدارت مل گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ دھرنوں کی وجہ سے اپنا کام روک دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے استعفوں پر بہانے کر رہے ہیں۔ پاکستان کو ایک سال کیلئے کامن ویلتھ پارلیمنٹ ایسوسی ایشن کی صدارت مل گئی۔ آئندہ سال پاکستان دولت مشترکہ کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

عمران خان قومی اسمبلی کے رکن رہے تو دولت مشترکہ کانفرنس میں بلائیں گے۔ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے دھرنوں اور دہشتگردی کی وجہ سے پاکستان میں کانفرنس کے انعقاد کی مخالفت کی۔