سائٹ میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ حکام نے قابو پا لیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) رات گئے کراچی کے علاقے سائٹ میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ حکام نے قابو پالیا جبکہ آگ کے نتیجے میں بھاری مالی نقصان ہوا۔ گزشتہ رات سائٹ کے علاقے میں واقع ایک گودام میں لگنے والی آگ پر موقع پر قابو پالیا گیا تھا، آج رات آگ پھر بھڑک اٹھی۔

جس کی شدت اتنی تھی کہ شہر بھر کے فائر ٹینڈر ز کو آگ بجھانے کے لئے متعلقہ گودام میں طلب کرلیا گیا۔ آگ کے باعث گودام میں موجود کیمیکلز اور کاغذ جل کر رہ گئے جس سے بھاری نقصان ہوا جبکہ آگ پر کچھ دیر کی کوششوں کے بعد قابو پا لیا گیا۔ اس واقعے میں 2 افراد معمولی زخمی ہوئے۔