صورتحال کچھ بھی ہو کل صبح 10 بجے آزادی مارچ کیلئے نکلیں گے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ صورتحال کچھ بھی ہو کل صبح 10 بجے آزادی مارچ کے لئے زمان پارک سے نکلیں گے جبکہ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے مارچ میں شرکت کرے۔

عمران خان نے اپنے پیغام میں کارکنوں کو کہا کہ چوراور لٹیرے حکمرانوں کے خلاف مثالی جدوجہد کا وقت آن پہنچا ہے، نوجوان نیا پاکستان بنانے کے لئے گھروں سے نکل آئیں۔ انہوں نے کہا کہ کل صورتحال کچھ بھی ہو ہم صبح 10 بجے آزادی مارچ کے لئے زمان پارک سے نکلیں گے جبکہ انہوں نے اس دوران عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے مارچ میں شرکت کرے۔

دوسری جانب عمران خان کی رہائش گاہ پر پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں آزادی مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی جبکہ اجلاس میں جاوید ہاشمی کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ مارچ کے لئے 75 ہزار موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے جبکہ پارٹی رہنماؤں کو رات تک ایک لاکھ موٹر سائیکلوں کا ہدف مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، مارچ کے لئے گاڑیوں کے ایندھن اور خوارک کا ذخیرہ کر لیا گیا جب کہ چھتری، پارٹی پرچم والی شرٹس اور جھنڈے بھی کثیر تعداد میں موجود ہیں۔