لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ لااینڈآرڈر کو مضبوط کرنا صوبائی حکومتوں کا کام ہے۔ لیکن وفاق کی ذمہ داری بھی ختم نہیں ہوتی اسی ذمہ داری کے تحت کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کا کپتان قائم علی شاہ کو بنایا گیا۔
میں پہلے روز سے ہی مذاکرات کے حق میں نہیں، مذاکرات صورتحال کا حل نہیں، ہمیں آپریشن کرنا ہی ہوگا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا ہمارا المیہ یہ ہے ہم بہت جلد اکتا جاتے ہیں، کوئی بھی حکومت ہو اسے کام کا موقع ضرور ملنا چاہئے۔
پیپلزپارٹی احتجاج میں عمران خان یا طاہر القادری کا ساتھ نہیں دیگی، ہم پارلیمنٹ کے ساتھ ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا طالبان بہت زیادہ مضبوط اور ایکٹو ہیں، کراچی میں طالبانا ئزیشن عروج پر ہے حکومت کو سکیورٹی معاملات کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔