ساٹھ دن میں خودمختار احتساب کمیشن بنا دیں گے : سکندر شیر پا

Sikandar Sherpao

Sikandar Sherpao

ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے سینیر وزیر سکندر شیر پا نے کہا ہے کہ مخلوط صوبائی حکومت کرپشن کے خاتمہ کے لیے ساٹھ دن میں خود مختار احتساب کمیشن بنا دے گی۔ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر شیر پا نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے جامع پالیسی کے منتظر ہیں۔

اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبوں کو بجلی پیدا کرنے کا اختیار تو مل گیا ہے لیکن بجلی کی تقسیم کا نظام اب بھی وفاق کے پاس ہے۔ سکندر شیر پا نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے لیے موجودہ بجٹ میں فنڈز مختص کر دیے ہیں اور بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے ہوا۔ سولر اور تھرمل پراجیکٹس کے ذریعے نو سو پینسٹھ میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔