ایس ایم نقی کی جانب سے جشن امام حسن و دعوت افطار کا اہتمام

کراچی: بزم تراب انجمن الذولفقار کے چیئر مین احباب متاثرین عباس ٹائون کے کنوینر ایس ایم نقی نے جشن امام حسن و دعوت افطار کا اہتمام کیا جس میں ملک کے ممتاز و معروف شعراء کرام ،منقبت خواں نے گلہائے عقیدت پیش کی،حدیث کساء تلاوت عمران حیدر نے کی اور نظامات کے فرائض محمد وسیم راجو نے انجام دیئے۔

تقریب میں علامہ عباس کمیلی ،علامہ ڈاکٹر ضمیر اختر نقوی ،علامہ فرحت ترمذی،علامہ کرار حسین نقوی ،علامہ محمد علی عابدی ،مولانا مرزا یوسف ،علامہ نثار قلندری و دیگر علماء اکرام کے علاوہ حق پرست اراکین اسمبلی ارتضیٰ فاروقی ،انور رضا، احباب متاثرین عباس ٹائون کے منظور حسین مہدی ،وجاہت حسین نقوی،ابراب حسین ،شمس الحسن شمسی ،وحیدالحسن (وحید چا چا)اور شہر کی ممتاز معزز سیاسی ،سماجی و مذہبی شخصیات ،ماتمی انجمنوں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

Imam Hasan Break Party Invitation

Imam Hasan Break Party Invitation