سنچورین ٹیسٹ ، پاکستانی بیٹنگ کی قلعی پھر کھل گئی

Hafeez

Hafeez

پاکستان (جیوڈیسک)تیسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم فالو آن کے بعد بھی اپنی دوسری اننگزاچھے انداز سے شروع نہ کرسکی اور پہلی ہی گیند پر محمد حفیظ پویلین پہنچ گئے۔ یوںایک بار پھر پاکستانی بیٹنگ کی قلعی کھل گئی۔

تیسرے ٹیسٹ کا دوسرا دن فا لو آن کے بعد پہلی ہی گیند پر حفیظ بو لڈ یہ ہیں پر وفیسر کے نا م سے پہنچا نے جا نے والے محمد حفیظ جنہیں شا ید فاسٹ باولنگ کو کھیلنے کا سبق یاد نہیں،اس میچ کی پہلی اننگ میں بھی حفیظ فقط اٹھارہ رنز پراپناکیچ دے بیٹھے تھے،اس ٹیسٹ کا تو ذکر ہی کیا ہما رے پروفیسر صا حب پو رے ٹور میں لیکچر اٹک اٹک کر دیتے رہے، مو صوف نے پہلے میچ کی پہلی اننگ میں چھ اور دوسری اننگ میں صرف دو رن بناپائے۔

دوسرے ٹیسٹ میں انہو ں نے جنو بی افریقن شا ئقین کو ما یو س نہیں کیا اور پہلی اننگ میں اٹھا رہ اور دوسری اننگ میں صفر واہ کیا با ت ہے پروفیسر صا حب کی،خیر ان کا ہی ذکر کیو ں ہما رے کپتا ن مصبا ح جنہیں لو گ پیا ر میں مسٹر ٹک ٹک کہتے ہیں انہو ں نے بنا ئے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں بارہ اور دوسری اننگ میں چو نسٹھ،دوسرے ٹیسٹ میں پہلی اننگ میں صفر اور دوسری اننگ میں چو الیس،تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں صرف دس رنز بنائے۔