ڈے ٹونا کار ریس میں حادثہ، دس کاریں تباہ

Accident

Accident

امریکہ(جیوڈیسک)امریکہ میں ہونے والے ڈے ٹونا کار ر یس میں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث دس گاڑیاں تباہ ہو گئیں ۔ حادثے کے باعث ایک گاڑی اچھل کر حفاظتی جنگلے سے جا ٹکرائی جس کے باعث وہان موجود تماشائی زخمی ہو گئے۔

حادثے کے باعث اٹھائیس تماشائی زخمی ہوئے جن میں سے چودہ افراد کو ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ چودہ افراد کو جائے حادثہ پر طبی امداد دے کر جانے کی اجازت دی دی گئی۔ حادثے کا شکار ہونے والے کسی بھی گاڑی کے ڈرائیور کو خوش قسمتی سے شدید زخم نہیں آئے اور معمول کے چیک اپ کے بعد ان کو بھی روانہ کر دیا گیا۔