سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی رہائش گاہ اور دفتر پر ڈکیتی

Abdul Sattar

Abdul Sattar

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے میٹھادر میں واقع سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی رہائش گاہ اور دفتر سے مسلح ملزمان کروڑوں روپے نقد اور سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ کراچی میں ایک روز قبل پیپلز پارٹی کے جلسے کیلئے 20 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔

تاہم ان اہلکاروں کے جاتے ہی جرائم پیشہ عناصر دوبارہ سرگرم ہوگئے۔ عام شہری تو ہے ہی غیر محفوظ، انسانیت کے خدمت گار اور ممتاز سماجی شخصیت مولانا عبدالستار ایدھی بھی لٹیروں سے نہ بچ سکے۔

اولڈ سٹی ایریا کے علاقے میٹھادرمیں واقع ایدھی کے مرکزی دفتر میں موجود عبدالستار ایدھی اور ساتھی رضاکاروں کو 8 سے زائد ڈاکوئوں نے آدھا گھنٹے تک یرغمال بنایا۔ ملزمان نے الماریوں اور درازوں کے تالے توڑ ڈالے اور سوا 4 لاکھ ڈالرز سمیت 5 کروڑ سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی، 5 کلو سونا اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

8 ملزمان ایدھی کے دفتر میں داخل ہوئے جن میں سے 2 ملزمان شلوار قمیض میں ملبوث تھے جبکہ دیگر 6 ملزمان نے شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔ واقعے کے وقت ایدھی کے مرکزی دفتر پر سیکیورٹی موجو نہیں تھی جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی جائے واردات پر موجود نہیں تھے۔ پولیس جائے واردات پر پہنچ چکی ہے اور علاقے کے دیگر سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کی تلاش کرنے کی کوشش کررہی ہے۔