سہراب گوٹھ میں رینجرز کا سرچ آپریشن، 2 ڈاکو اور لیاری گینگ وار ملزم ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) سہراب گوٹھ کراچی میں رینجرز کا سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔ علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل متعدد گرفتار کیے گئے ہیں۔ شہر میں مختلف پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو اور لیاری گینگ وار کا ملزم مارا گیا۔

سہراب گوٹھ کراچی میں رینجرز کا سرچ آپریشن ہوا ہے۔ علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل متعدد گرفتار کیے گئے ہیں۔

لیاری میں پولیس اور رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔ اس دوران گینگ وار کے ملزمان اور سکیورٹی اہلکاروں میں مقابلہ ہو گیا۔ فائرنگ سے گینگ وار کا ایک کارندہ شاہ میر ہلاک ہو گیا۔

لانڈھی لیبر سکوائر میں مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔ سہراب گوٹھ میں سپر ہائی وے پر لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں اور پولیس میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو ڈاکو فرار ہو گئے۔