صوابی میں پولیس آپریشن، چار شدت پسند ہلاک، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

Swabi

Swabi

صوابی (جیوڈیسک) صوابی کے نواحی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن میں 4 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود قبضے میں لے لیا ہے۔

پولیس کو نواحی گاؤں خان پور میں بڑی تعداد میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر پولیس نے علاقے کو سیل کر کے پر علی الصبح سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔

اس دوران شدت پسندوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ سے چار شدت پسند مارے گئے۔

شدت پسندوں کے درجنوں ساتھیوں نے مورچہ بند ہو کر پولیس سے مقابلہ شروع کر دیا۔ پولیس نے مارے گئے شدت پسندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔

ڈی پی او کے مطابق ضلع بھر کی پولیس شدت پسندوں کی سر کوبی کے لیے علاقے میں پہنچ چکی ہے۔