کبھی کسی کی ذات کو نشانہ نہیں بنایا : الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایسے افراد کو ہیرو بنایا جا رہا ہے جن کا کردار اچھا نہیں ہے۔ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے متحدہ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ عیار اور مکار شخص ان پر الزام عائد کر رہا ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ انہیں بہت برا بھلا کہا گیا۔

لیکن انہوں نے کبھی کسی کی ذات کو نشانہ نہیں بنایا۔ الطاف حسین نے کہا کہ ان پر الزام لگانے والوں کا اپنا کردار بھی مضبوط نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی اپنے لئے کوئی عہدہ نہیں لیا بلکہ ہمیشہ کارکنوں کو مقدم رکھا۔

خطاب کے دوران الطاف حسین آبدیدہ بھی ہوگئے جس پر رابطہ کمیٹی نے ان سے معافی کی درخواست کی۔ اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے الطاف حسین کے حق میں نعرے لگائے۔