ساری عمر پاکستان کی خدمت کی ملک کو ایٹمی اور میزائل ٹیکنالوجی دے دی جسے پاکستان کبھی بھی حاصل نہیں کرسکتا تھا ،ڈاکٹر عبدالقدیر خان

تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈ اکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ میں نے ساری عمر پاکستان کی خدمت کی ملک کو ایٹمی اور میزائل ٹیکنالوجی دیکر ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا جسے پاکستان کبھی بھی حاصل نہیں کرسکتا تھا میں نے جو اپنے حصے کا کام کرنا تھا وہ کرلیا اب عوام کی باری ہے۔

وہ اگر میرے کام سے مطمعن ہیں تو میزائل کو وٹ دیکر کامیاب کریں روحیل اکبر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ پاکستان میں آج تک مخلص اور محب وطن قیادت کا فقدان رہا جسکی وجہ سے ملک غربت،اور جہالت کی دلدل میں دھنستا چلا گیا۔

اب اللہ تعالی نے پاکستانی قوم کو ایک آخری موقعہ دیا ہے کہ وہ اپنے اور ملک کے حالات بہتر بنانے کے لیے ملک بھر میں الیکشن میں حصہ لینے والے میرے امیدواروں کو کامیاب کرنے کے لیے آج میزائل کے نشان پر مہر لگائیں۔