کل عوام کے صبر اور امتحان کا دن ہے،ڈاکٹر غنچہ

تحریک تحفظ پاکستان کے اسلام آباد سے امیدوار برائے قومی اسمبلی NA-49 ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ نے کہا کہ کل عوام کے صبر اور امتحان کا دن ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستانی قوم ملک دشمن قیادت کو ووٹ دیتی ہے یا ملک کو ایٹمی ٹیکنالوجی دینے والے محسن پاکستان کو کامیاب کرواتے ہیں۔

مک میں اپنی ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیق احمد غنچہ نے کہا کہ پاکستان کو آج تک بیرونی قوتوں کے اشارے پر ہمیشہ لوٹا گیا اور غیر ملکی ایجنٹوں نے عوام کو سنہرے خواب دیکھا کر جی بھر کر لوٹا یہی وجہ ہے۔

آج ملک میں غریب عوام اپنی غربت کی تمام حدیں عبور کرچکی ہے اب بھی اگر یہی غیر ملکی ایجنٹ دوبارہ برسراقتدار آگئے تو پھر عوام کو پاکستان میں اپنی مشکلات پر قابو پانا بہت مشکل ہو جائیگا۔