سارو گنگولی پر فلم، ریتھیک روشن جلوہ گر ہوں گے

Sourav Ganguly

Sourav Ganguly

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) سابق بھارتی کپتان اور بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی پر فلم بنائے جانے کا امکان ہے۔

بی سی سی آئی کے صدر ساروگنگولی پر فلم بنائے جانے کا امکان ہے جس میں ان کا کردار ریتھیک روشن ادا کر سکتے ہیں۔

گذشتہ دنوں بھارتی کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر میں گنگولی کے فلم پروڈیوسر کرن جوہر کے ساتھ طویل ملاقات ہوئی جس سے ان قیاس آرائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔