جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا ہسپتال داخل

Nelson Mandela

Nelson Mandela

جوہانسبرگ (جیوڈیسک) جنوبی افریقا کے قومی رہنما اور سابق صدر نیلسن منڈیلا کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث ایک بار پھر ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ چورانوے سالہ نیلسن منڈیلا کو آج صبح پریٹوریا کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت قدرے تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

اپریل میں بھی سابق صدر کی طبعیت خراب ہوئی تھی جس پر انہوں نے دس دن ہسپتال میں گزارے تھے۔ نیلسن منڈیلا 1994 میں جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر بنے تھے۔ ڈاکٹروں کے مطابق عمر رسیدہ ہونے کے باعث انہیں صحت سے متعلق کئی مسائل کا سامنا ہے۔