فلسطینیوں کے اسرائیل مخالف مظاہرے، اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش

Palestinians

Palestinians

غزہ (جیوڈیسک) غزہ میں عرب اسرائیل جنگ کے 46 سال پورے ہونے پر شدید احتجاج کیا گیا، ہزاروں فلسطینیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کی طرف مارچ کیا، مظاہرین نے اسرائیلی پرچم جلا ڈالے۔

غزہ میں فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے اسرائیل کی سرحد کی طرف مارچ کیا۔اس موقع پر شدید نعرے بازی کی گئی۔ خواتین سمیت شرکا کی بڑی دمشق گیٹ کے باہر جمع ہو گئی اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کیا۔

اسرائیلی بارڈر پولیس نے شرکا کو منتشر کرنے کی کوشش کی اور انہیں واپس دھکیلتی رہی جس سے کئی خواتین زخمی ہو گئیں۔ 1967 میں عرب اسرائیل جنگ کے دوران اسرائیل نے فلسطینی علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔