جنوبی افریقی باکسر فرانکوئز بوتھا ڈوپ ٹیسٹ میں بھی ناکام

Francois Botha

Francois Botha

نیوزی لینڈ کے باکسر سونی بل ولیمز کے حریف جنوبی افریقی باکسر فرانکوئز بوتھا فائیٹ میں شکست کے بعد ڈوپ ٹیسٹ میں بھی ناکام ہو گئے۔

دو روز قبل ہونیوالی ڈبلیو بی سی ہیوی ویٹ فائیٹ میں کیوی باکسر ولیمز نے بوتھا کو دسویں راونڈ میں شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا جس کے بعد ولیمز نے اپنی مسلسل فتوحات کی تعداد بھی چھ کر لی تھی۔

دوسری جانب جنوبی افریقی باکسر فرانکوئز بوتھا کو فائیٹ سے پہلے لئے گئے ڈوپ ٹیسٹ میں بھی ناکامی ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے بوتھا پر پابندی لگنے کا امکان بھی ہے۔