سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستانی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ

Hockey Tournament

Hockey Tournament

آئندہ ماہ ہونے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے جوہر ٹان ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔

ملائیشیا میں 9 سے 16 مارچ تک جاری رہنے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے جوہر ٹان ہاکی سٹیڈیم میں لگائے جانے والے تربیتی کیمپ کی نگرانی قومی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ اختر رسول کریں گے۔ کیمپ میں پچیس کھلاڑی شرکت کریں گے جو 3 مارچ تک جاری رہے گا جس کے اختتام پر سلطان اذلان ہاکی ٹور نامنٹ کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، کوریا اور میزبان ملائیشیا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ کے افتتاحی دن 9 مارچ کو اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ دس مارچ کو پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے مدمقابل آئے گی۔ بارہ مارچ کو روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گی۔

چودہ مارچ کو پاکستان کا مقابلہ میزبان ملائیشیا سے ہوگا۔ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلنے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا آخری میچ جنوبی کوریا سے کھیلے گا۔