جنوبی کوریا کا وفد خاندانوں کے ملاپ کے لیے شمالی کوریا روانہ

South Korea

South Korea

جنوبی کوریا کا وفد جنگ کے دوران تقسیم ہونے والے خاندانوں کے ملاپ کے لیے شمالی کوریا روانہ ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان جنگ کے بعد سفارتی تعلقات منقطع ہونے سے دونوں ملکوں کے خاندانوں میں تفریق پیدا ہوگئی تھی اور وہ برسہا برس ایک دوسرے سے ملنے سے قاصر تھے۔

تاہم جنوبی کوریا کی خاندانوں کے ملاپ اور ازسر نو تعلقات کی بحالی کی درخواست شمالی کوریا نے قبول کرلی ہے۔ جس کے بعد جنوبی کوریا کا وفد لی ڈک ہینگ کی سربراہی میں شمالی کوریا روانہ ہوگیا ہے۔

روانگی سے قبل وفد کے سربراہ کہنا ہے کہ انسانی رشتوں ناطوں کا یہ اہم مسئلہ ہے اور اس کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی تاکہ کئی سالوں سے بچھڑے ہوئے خاندان ایک ہو جائیں۔