جنوبی وزیرستان: خودکش دھماکا، 2 اہلکار شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

South Waziristan

South Waziristan

سراروغہ (جیوڈیسک) سراروغہ جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے، خودکش دھماکے میں دو اہلکار بھی شہید ہو گئے۔

سراروغہ میں سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، کارروائی کے دوران ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے دو سکیورٹی اہلکار شہید اور نو زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دوسرا خودکش حملہ آور مارا گیا، دہشت گرد اپنے تین ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔