خلائی اسٹیشن پر 6 ماہ گزارنے والے 3 خلا باز قازقستان پہنچ گئے

Astronaut

Astronaut

آستانا (جیوڈیسک) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں چھ ماہ گزارنے کے بعد تین خلا باز قازقستان پہنچ گئے ہیں۔

زمین پر آنے والے خلابازوں میں دو کا تعلق روس اور ایک کا تعلق امریکا سے ہے، انہوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر چھ ماہ سے زائد عرصہ گزارا۔تینوں کی زمین پر واپسی کو موسم کی خرابی کی وجہ سے کچھ روز کیلیے موٴخر کیا گیا تھا لیکن جیسے ہی موسم بہتر ہوا تینوں خلا بازقازقستان کے خلائی اسٹیشن پر بحفاظت اتر گئے۔