سپین کی آبادی میں کمی، غیر ملکی بھاگنے لگے

Spain

Spain

برسلز(جیوڈیسک)سپین کی آبادی میں کمی، بے روزگاری کے باعث غیر ملکی بھاگنے لگے۔ سپین کی آبادی میں 1940 کی خانہ جنگی کے دور کے بعد پہلی بار پچھلے سال کمی آئی ہے اور اس کی وجہ روزگار کے لئے آئے ہوئے غیر ملکی باشندوں کا اس ملک میں پچھلے پانچ سال سے جاری بیروزگاری کی وجہ سے فرار ہے۔

سپین کی نیشنل سٹیٹک انسٹیٹیوٹ نے کہا ہے کہ سپین میں مالیاتی بحران کی وجہ سے بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 26 فیصد ہو گئی ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں غیر ملکی تارکین روزگار کے لئے دوسرے ملکوں کا رخ کر رہے ہیں۔

طویل معاشی چڑھا کی وجہ سے 2000 سے 2010 تک بڑی تعداد میں ایکواڈور کولمبیا اور بولیویا کے سپینش باشندوں نے سپین کا رخ کیا تھا۔