امریکہ اور اسرائیل کے درمیان ہتھیاروں کی فراہمی کا حتمی معاہدہ

America Israel

America Israel

تل ابیب(جیوڈیسک)امریکہ اور اسرائیل کے درمیان 10 ارب ڈالر مالیت کا ہتھیاروں کی فراہمی کا حتمی معاہدہ طے پا گیا۔ امریکہ اور اسرائیل کے درمیان دس ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فراہمی کا معاہدہ حتمی شکل اختیار کر گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع چک ہیگل اور ان کے اسرائیلی ہم منصب لوشے یالون نے دس ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کو حتمی شکل دی ہے۔ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بعد دونوں وزرائے دفاع نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا کہ انہوں نے اور ان کے اسرائیلی ہم منصب نے اتفاق کیا ہے کہ امریکہ اسرائیل کو جدید فوجی سازوسامان فراہم کرے گا جس میں تابکار شکن میزائل، جدید ریڈار اور ریفیولنگ طیارے شامل ہیں۔