بخشا پور : پارکو سے پنجاب جانے والی تیل پائپ لائن دھماکے سے تباہ

Oil Pipeline Bast

Oil Pipeline Bast

بخشا پور(جیوڈیسک)بخشا پور کے قریب پارکو سے پنجاب جانے والی تیل پائپ لائن دھماکے سے تباہ ہو گئی۔دھماکے کے باعث تیل پائپ لائن میں آگ لگ گئی جس سے ہزاروں لیٹر تیل ضائع ہو گیا۔

پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے لوگوں کو وہاں جانے سے روک دیا۔پارکو انتظامیہ نے پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش شروع کر دی ہے جبکہ پنجاب کے کئی علاقوں کو آئل سپلائی معطل ہو گئی۔