ہمارے پاس بیٹھ کر بات کرنے کی عقل نہیں، باقی سب کچھ ہے، آصف علی زرداری

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایسی کوئی چیز نہیں جو ہمارے پاس نہیں لیکن اگر ہمارے پاس کوئی چیز نہیں ہے تو وہ آپس میں بیٹھ کر بات کرنے کی عقل ہے۔

باغ قائد میں پیپلز پارٹی کے جلسے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارے جلسوں میں بہت افواہیں پھیلائی جاتی ہیں لیکن ہم انصاف کی سیاست کررہے ہیں، ایک جانب لائن آف کنٹرول اور پہاڑوں میں ہمارے جوان شہید ہورہے ہیں تو دوسری جانب اسلام آباد میں مداری کا کھیل لگایا ہوا ہے جسے صرف ٹی وی پر وقت ملتا ہے، ہم سب سمجھ رہے ہیں یہ کونسی چمک ہے اور کہاں سے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جو سیاست کی بات کرتے ہیں انھوں نے ہمارے گھر میں ڈاکا ڈالا، ہمیں سب پتا ہے کہ اتنے بڑے جلسوں کے لئے کہاں سے پیسا آرہا ہے لیکن بتانا نہیں چاہتا، ہمارا فرض بنتا ہے کہ مفاہمت کی بات کریں اور عام کو بیوقوف بنانے کے بجائے عزت کرنا سیکھا جائے ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ شیطان آجائیں جن سے سوات میں جنگ شروع ہوئی تھی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں برا بھلا کہنے والے آج خود آپس میں لڑنے لگے ہیں، دھرنے والے اگر واقعی پاکستان سے مخلص ہیں تو آئیں پاکستان کو لاحق خطرات اور مستقبل کی بات کریں، کوئی تعمیری بات کریں، اس پر بات کریں کہ روز 5 لاکھ بچے پیدا ہونے سے پہلے کیوں مرجاتے ہیں لیکن انہیں تو چندہ مانگ کر بنائے اسپتال کی تشہیر سے ہی فرصت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بزرگوں کے کاموں پر سیاست نہیں کی اور نہ ہی سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے لیے کبھی چندا لیا گیا جس میں قائد اعظم نے تعلیم حاصل کی اور جسے ہمارے بزرگوں نے بنایا تھا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہمارا ایمان غریبوں کی خدمت کرنا ہے کیونکہ ہم خدمت کو احسان نہیں سمجھتے ہیں اور ایک اسپتال بنانے والے اسے اشتہار بنا کر بچوں کو بے وقوف بنا سکتے ہیں ہمیں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان اور عوام کی بہت خدمت کی، آج بھی دنیا کی سیاست کو دیکھ کر پارٹی کو چلا رہے ہیں اور اگر آئندہ بھی عوام کی خدمت کا موقع ملا تو کسانوں کو مفت ٹیوب ویل دیں گے اور عوام کو سستے داموں اشیا فراہم کریں گے۔