اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت خیبر پختون خوا اسمبلی کا اجلاس شروع

Asad Qaiser

Asad Qaiser

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختون خوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا کا بجٹ پیش کیا جائے گا، سینئر وزیرسراج الحق 3 کھرب 44 ارب روپے مالیت کا بجٹ پیش کریں گے۔

بجٹ میں فغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر ایک فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز بھی شامل ہے۔ خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ نے 14-2013 کیلئے بجٹ تجاویز کی پہلے ہی منظوری دے دی ہے۔