سانحہ بولان کمپلیکس، لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں فاتحہ خوانی

Bolan Comple

Bolan Comple

پشاور (جیوڈیسک) لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کی نرسز نے سانحہ بولان کمپلیکس میں جاں بحق ہونے والی نرسوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔لیڈی ریڈنگ اسپتال کی نرسیں بولٹن بلاک میں جمع ہوئیں۔

جہاں انھوں نے سانحہ بولان کمپلیکس میں جاں بحق ہونے والی نرسوں کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ نرسوں نے سانحہ بولان میں جاں بحق ہونے والے نرسوں کے خاندانوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا۔انہوں نے واقعے کی تحقیقات اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔