اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کردیا

Ayaz Sadiq

Ayaz Sadiq

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیر اعظم کی نااہلی کاریفرنس مسترد کر دیا۔ اظہر صدیق کی جانب سے وزیراعظم کی نااہلی کاریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا گیا تھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس 25 ستمبر کو بھیجا گیا تھا۔ ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ آرٹیکل 63 کے تحت وزیر اعظم کو نااہل قرار دیا جائے۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ اگر ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس آئے تو اسے مسترد کرنیکا اختیار ہے۔