سپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب، ووٹنگ کا عمل مکمل، گنتی شروع

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لئے پولنگ کا مکمل ہو گیا، ووٹوں کی گنتی شروع کر دی گئی۔ لاہور مسلم لیگ (ن) نے رانا اقبال کو سپیکر جبکہ سردار شیر علی گورچانی کو ڈپٹی سپیکر کیلئے نامزد کیا ہے۔ پھولنگر کے رانا پھول خان کے بیٹے رانا اقبال خان کو لیگی قیادت نے اگلی مدت کے لئے بھی سپیکر کا منصب دینے کا فیصلہ کیا۔

جبکہ ڈپٹی سپیکر کے لئے جنوبی پنجاب سے سردار شیر علی گورچانی کو نامزد کیا گیا۔ رانا ثنا اللہ کی سیاسی خدمات کے اعتراف میں انہیں سپیکر بنانے کی تجویز سے اختلاف کرتے ہوئے میاں محمد شہاز شریف نے انہیں پنجاب کابینہ میں اپنے ساتھ ہی ٹیم میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔