مظفر گڑھ : زہریلے کھانے سے 7 بچوں کی ہلاکت، چچا کو گرفتار کر لیا گیا

Muzaffargarh

Muzaffargarh

مظفرگڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں چند روز قبل اٹھ افراد کی ہلاکت پر پولیس نے بچوں کے چچا کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ بستی جانگلہ میں پولیس تھانہ میر ہزار خان نے سات بچوں سمیت آٹھ افراد کی زہریلا کھانا کھانے سے ہلاکتوں پر بچوں کے چچا امین کو حراست میں لے کر ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایس ایچ او میر ہزار خان خالد کے مطابق بچوں کی دونوں چچیوں شاہین اور شاہانہ کو ابتدائی تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ چچا امین سے تفتیش جاری ہے تاہم ابھی تک پولیس کسی بھی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی، پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مزید افراد کو بھی حراست میں لیا جا سکتا ہے۔