روحانی شخصیت حضرت حاجی سید محمد نوشاہ گنج بخش المعروف نوشو پاک کا تین روزہ سالانہ عرس مبارک 27 جون کو شروع ہو گا

گجرات : روحانی شخصیت حضرت حاجی سید محمد نوشاہ گنج بخش المعروف نوشو پاک کا تین روزہ سالانہ عرس مبارک 27 جون کو شروع ہو گا اس میں ملک بھر سے عقیدت مند مریدین اور زائرین لاکھوں کی تعداد میں شرکت کریں گے عرس مبارک کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے دکانداروں کو دکانیں لگانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

جبکہ محکمہ اوقاف کی جانب سے دکانداروں کو عرس مبارک پر دکانیں سجانے کی اجازت مل گئی ہے جبکہ ڈی سی او اور ڈی پی او کی جانب سے اجازت نہیں دی جا رہی جس سے دکاندار اور اہل علاقہ سراپہ احتجاج ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے دکانیں لگانے کی اجازت کا مطالبہ کیا ہے۔