کھیلوں کی تباہی کا ذمہ دار پاکستان سپورٹس بورڈ ہے : عارف حسن

Arif Hasan

Arif Hasan

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن کا کہنا ہے کہ ملک میں کھیلوں کی تباہی کا ذمہ دار پاکستان سپورٹس بورڈ ہے اسے ختم کر کے حکومت سپورٹس ڈویلوپمنٹ سسٹم بنائے۔ دنیا فورم پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کا کوئی سسٹم ہی نہیں کوئی عام آدمی بھی کھڑا ہو کر صدر اولمپک ایسوسی ایشن ہونے کا دعوی کر سکتا ہے۔

عارف حسن کا کہنا تھا کہ سپورٹس بورڈ کے پلیٹ فارم پر اکرم ساہی نے متوازی اولمپک ایسوسی ایشن بنا رکھی ہے جس کی انٹرنیشنل اولمپک ایسوسی ایشن کے ہاں کوئی اہمیت نہیں۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں وہی فیڈریشن اصلی ہے جسے پی او اے منظور کرے۔ انہوں نے کہا کہ تیسری بار صدر پی او اے بن کر اگر انھوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کی ہے تو کوئی انکے خلاف عدالت کیوں نہیں جاتا۔