سپاٹ فکسنگ: تین بھارتی کرکٹرز پر فرد جرم عائد

Spot Fixing

Spot Fixing

نئی دلی (جیوڈیسک) نئی دلی بھارت میں کرکٹ کے سابقہ ٹیسٹ بالر شانتا کمارن سری سانت اور دو دیگر کرکٹرز کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ میں سپاٹ فکسنگ کے الزام میں باقاعدہ فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے سلسلے میں مجموعی طور پر جن 39 ملزمان کے خلاف باقاعدہ الزامات عائد کیے گئے ہیں ان میں آئی پی ایل کی ٹیم راجستھان رائلز کے کھلاڑی سری سانت اور ان کے دو ٹیم ساتھیوں انکیت چاون اور اجیت چندیلا کے علاوہ 36 دیگر ملزمان بھی شامل ہیں۔

بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ کو گواہ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے جنہوں نے آئی پی ایل کے گزشتہ سیزن میں راجستھان رائلز کی قیادت کی تھی۔ سری سانت، چاون اور چندیلا کو اس سال مئی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت یہ تینوں کھلاڑی ضمانت پر ہیں۔