موسم بہار کی مناسبت سے کھاریاں کینٹ میں فلاور شو کا میلے کا انعقاد

AL MUDSSAR FLOWAR SHOW

AL MUDSSAR FLOWAR SHOW

ملکہ (عمر فاروق اعوان) موسم بہار کی مناسبت سے کھاریاں کینٹ میں فلاور شو کا میلے کا انعقاد۔ المدثر سپیشل ایجوکیشن کمپلیس باہر وال کے بچوں نے میلہ لوٹ لیا۔ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔تفصیل کے مطابق کھاریاں کینٹ میں فلاور شو کا انعقا د کیا گیا ۔جس میں علاقہ بھر کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔فلاور شوکا میلہ ہر سال کھاریاں گریژن میں لگایا جا تا ہے جس میں علاقہ بھر سے مختلف سکولوں کے بچے اور اساتذہ پھولوں کی نمائیش لگاتے ہیں ۔پھولوں کی اس سالانہ نمائیش سے سر سبز پاکستان کی تکمیل میں مددگار ثابت ہو تی ہے ۔المدثر سپیشل ایجوکیشن کمپلیس باہر وال کے چیف ایگزیکٹیو سید مدثر حسین شاہ نے پھولوں کی اس نمائیش میں پہلا انعام حاصل کر نے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل بچوں پر والدین اور حکومت دھیان دے تو معاشرے اور پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔سپیشل بچے پاکستان کا سرمایہ ہیں ۔انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور محیر حضرات المدثر سپیشل ایجوکیشن کمپلیس باہر وال کا دورہ کریں ۔سپیشل بچوں کی کارکردگی دیکھ کر آپ کو احساس ہو گا کہ سپیشل بچے اللہ تعالی کی ایک نعمت ہے ۔جو اس دنیا میں اس نعمت کو حاصل کر گیا اور اسے اچھا شہری بنا گیا ۔دنیا اور آکرت میں کامیاب ہو گیا ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ملکہ(عمر فاروق اعوان )تیز رفتار ڈمپر نے 35سالہ خاتون کو کچل دیا ۔شگفتہ نورین موقع پر ہی دم توڑ گئیں ۔تفصیل کے مطابق تھانہ گلیانہ کے گائوں ڈھل کی رہائشی شگفتہ نورین نادرا آفس کھاریاں کے سامنے جی ٹی روڈ کراس کر رہی تھیں کہ تیز رفتار ڈمپر نے کچل دیا ،شگفتہ نورین موقع پر ہی دم توڑ گئیں ۔