سری لنکا : ہائی وے پر بھتہ خور ہاتھیوں کا قبضہ

Elephnat

Elephnat

کولمبو (جیوڈیسک) بھتہ خوری کی انسانی عادت، ہاتھیوں نے بھی سیکھ لی۔ سری لنکا میں بھتہ خور ہاتھیوں نے ہائی وے پر قبضہ کر لیا، پھل اور کھانے کی اشیا دینے پرہی جانے کی اجازت ملتی ہے۔

دنیا کے کئی ملکوں میں بھتہ خوری بڑھی تو جانوروں نے بھی اسے اپنا لیا۔ جی ہاں سری لنکا کے ایک ہائی وے پر لوگوں سے بھتہ طلب کرتے ان ہاتھیوں سے اندرون شہر سفر کرنے والے بے حد پریشان ہیں۔

ہاتھیوں کا یہ جھنڈ دن دیہاڑے ہائی وے پر نکل آتا ہے اور گاڑیوں کو صرف اس ہی صورت میں جانے کی اجازت ملتی ہے جب وہ اِنہیں کھانے پینے کی اشیا دیں۔ ہاتھیوں کی اس غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کے سبب ہائی وے پر ٹریفک جام معمول بن گیا ہے۔