اسٹیٹ بینک میوزیم اور آرٹ گیلری عوام کے لئے ہفتہ اور اتوار کو کھولے جائیں گے جمعہ کو بند رہیں گے

کراچی(پی پی سی)اسٹیٹ بینک میوزیم اور آرٹ گیلری عوام کے لئے ہفتہ اور اتوار کو کھولے جائیں گے جمعے کو بند رہیں گے۔اسٹیٹ بینک نے عوام کی سہولت کے لئے میوزیم اور آرٹ گیلری کو ہر ہفتہ اور اتوار کو کھولنے کا اعلان کیا میوزیم اور آرٹ گیلری صبح نو سے شام پانچ بجے تک عوام کے لئے کھلی رہے گی۔

اور جمعے کے روز میوزیم اور آرٹ گیلری بند رہے گی اس سے پہلے میوزیم صرف بینک کے اوقات میں کھلا کرتا تھا تاہم اب عوام کے مطالبے کے پیش نظر اسے ہفتے اور اتوار کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا اسٹیٹ بینک میوزیم پاکستان کا اولین منصوبہ ہے۔

جو زر اور بینکاری کے ارتقا، سکوں اور کرنسی نوٹوں کی تاریخ کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیا میں مرکزی بینکاری اور زری نظاموں کا خصوصی احاطہ کرتا ہے۔میوزیم میں آٹھ گیلریاں ہیں جن میں اسٹیٹ بینک کی تاریخ، زمانہ قبل از اسلام اور اسلامی دور میں سکہ سازی، پاکستان کی کرنسی اور سکوں کی تاریخ، ٹکٹ، سکہ ڈھالنے کے طریقے، کرنسی نوٹ چھاپنے کی مشینیں رکھی گئی ہیں۔