ریاستی طاقت کے ذریعے اپوزیشن کو کچلنے کی سازش ناکام ہو گی۔ نائمہ بریڑو

PPP District South Women Wing

PPP District South Women Wing

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سائوتھ کراچی شعبہ خواتین کی سنیئر رہنماء نائمہ بریڑو نے کہا کہ عمران نیازی ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے ملک میں مہنگائی ،لاقانونیت اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے عمران نیازی اپنی سیاسی مخالفین کو نیب سمیت دیگر ریاستی اداروں کے ذریعے انتقام کا نشانہ بناکر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔

جھوٹ،فریب اور یوٹرن کے ماہر وزیر اعظم کی کسی بات پر عوام کا اعتبار نہیں رہا یہ بات انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کی نیب کے ہاتھوں غیر قانونی حراست کے خلاف کراچی پریس کلب پر ڈسٹرکٹ سائوتھ کی خواتین کے ہمراہ احتجاجی مظاہرے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں خواتین موجود تھیں نائمہ بریڑو نے مزیدکہا کہ عمران نیازی کی ریاستی طاقت کو استعمال کرکے اپوزیشن کو کچلنے کی سازش ناکام ہوگی انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتقام کی بھینٹ چڑھانے کے لئے گرفتار سیاسی قائدین کو فوری رہا کیا جائے۔
جاری کردہ۔میڈیا سیکریٹری