ملک کے مختلف شہروں میں کل سے بارشوں کا سلسلہ جاری

Rain

Rain

ملک کے مختلف شہروں میں کل سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ،کشمیر مین کہیں کہیں جبکہ وسطی خیبر پختون خواہ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران گوجرانوالہ سرگودھا، اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ میں 95ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کی حالیہ بارشوں کا سلسلہ بتدریج کم ہو رہا ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ ،سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، بالائی خیبر پختون خواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔