ملک کے نوجوان اس کرپٹ نظام سے باغی ہیں ملک کی موجودہ حالت انتہا ئی خراب ہے

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)ملک کے نوجوان اس کرپٹ نظام سے باغی ہیں ملک کی موجودہ حالت انتہا ئی خراب ہے ہم مختلف بحرانوں میں بری طرح پھنس چکے ہیںاور سیاستدان ملکی حالت سے بے خبر اپنی کرسی کی فکر میں لگے ہیں۔

ملک کے تمام ادارے سیاسی دبائومیں ہیں الیکشن کمیشن نیڈیفالٹروںچوروںکو کھلی چھٹی دے دی ہے تمام نااہل اور جعلی ڈگریوں والے دوبارہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ہم اس فراڈالیکشن اور کرپٹ نظام کا بائیکا ٹ کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار شہیر حیدر سیالوی( انجمن طلبہء اسلام )اور حامد رضا قادری(مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد )نے کیا۔