بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا،ایم کیو ایم قائد

Altaf Hussain

Altaf Hussain

ایم کیو ایم کیقائد الطاف حسین کا کہناہے کہ کراچی کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کاکوئی مطالبہ نہیں کیا، بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

پالیسی بیان میں الطاف حسین کاکہنا تھاکہ وہ پاکستان کے خلاف بات کرنے کاتصور بھی نہیں کر سکتے، الزام لگانے والے خطاب کی ریکارڈنگ سیاق وسباق کے ساتھ سن لیں پھر فیصلہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بروقت انعقاد پر الیکشن کمیشن اور جمہوری عمل کے تسلسل پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ دہشت گردی کے باوجود عوام نے جس حوصلے اور عزم کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو انتخابی نتائج سے متعلق شکایات ہیں وہ احتجاج کے بجائے قانونی طریقہ اختیار کریں۔ تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں اورجو بھی اکثریت میں ہو اسے اقتدار سونپ دیا جائے۔