اسٹیل ملز کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے بیل آوٹ پیکیج منظور

Meer Hazar Khan

Meer Hazar Khan

اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد نگراں وزیراعظم میرہزار خان کھوسو نے پاکستان اسٹیل ملز کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے بیل آوٹ پیکیج کی منظوری دے دی، وفاقی حکومت شیڈولڈ بنکوں سے 11ارب روپے قرضے کی گارنٹی فراہم کرے گی۔

اسٹیلز ملز کے مالی بحران سے نمٹنے کے حوالے سے اجلاس نگراں وزیراعظم میرہزار خان کھوسو کی زیرصدارت وزیراعظم ہاوس میں ہوا۔ وزارت خزانہ اور وزارت پیدوار نے بریفنگ میں بتایاکہ پاکستان اسٹیل ملز پیداواری صلاحیت سے کم کام کررہی ہے،تاہم 11ارب روپے ملنے سے آئندہ 6 ماہ میں پیداواری صلاحیت 60 فی صد تک بڑھ جائیگی۔