نواز شریف کی انتخابی مہم پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو بھی ماضی یاد آگئی

Nawaz Qadeer Khan

Nawaz Qadeer Khan

اسلام آباد(جیوڈیسک)نواز شریف کی انتخابی مہم پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو بھی ماضی یاد آگئی۔نواز شریف کی انتخابی مہم پر تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ عبدالقدیر خان کو بھی ماضی یاد آگیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف انتخابی مہم میں کئی بار اعلانات میں کامیابیاں گنوا چکے۔ایسے میں تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ عبدالقدیر خان کو بھی ماضی کی کچھ باتیں یاد آ گئیں۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں کہتے ہیں جب ایٹم بم بنایا، اس وقت تو نواز شریف بھٹی میں اسکریپ ویلڈ کیاکرتے تھے۔