لاہور ریما خان اور شعیب اختر نے عمران خان کی عیادت کی

Rema

لاہور(جیو ڈیسک) شعیب اختر اور اداکارہ ریما خان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی عیادت کی۔ شوکت خانم اسپتال میں عمران خان کی عیادت کے بعد میڈیا ست گفتگو میں شعیب اخترکا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے عمران خان کو بڑے حادثے سے بچایا ، عمران خان کے حوصلے بلند ہیں جلد صحت یاب ہونگے.

عمران خان ہمیشہ ہمارے رہنما رہے ہیں، شعیب اختر کا کہنا تھا کہ عمران خان ملاقات کے دوران ان کی شادی کے بارے میں بہت فکر مند تھے. میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ ریما خان کا کہنا تھا کہ ان کا کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں.جس کو ملک دوست سمجھیں گی, اسی کو ووٹ دیں گی. ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ سب سیاست دانوں کی عزت کرتی ہیں۔